بالآخر رائیونڈ تبلیغی اجتماع عارضی طور پر ملتوی، ہدایات جاری

بالآخر رائیونڈ تبلیغی اجتماع عارضی طور پر ملتوی، ہدایات جاری
بالآخر رائیونڈ تبلیغی اجتماع عارضی طور پر ملتوی، ہدایات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ بھی عارضی طورپر ملتوی کر دیا گیا ہے اور ہدایات کی گئی  ہیں جہاں موجود ہیں، وہیں رہیں، مجمع جمع نہ کریں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ 

نجی ٹی وی چینل کے مطابق مرکزی شوریٰ نے حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد ہدایت جاری کی ہے کہ تمام تبلیغی جماعتیں جہاں ہیں اپنی نقل وحرکت روک دیں۔ جماعتیں گشت، بیان اور مجمع جمع نہیں کریں گی۔ اگر کسی ادارے کو اس بارے میں مزید معلومات درکار ہوں تو وہ اپنے افسران بالا سے اسے حوالے سے رہنمائی حاصل کریں۔
جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تمام تبلیغی جماعتیں انتظامیہ سے مکمل طور پر تعاون کریں اور کارکنان، مستورات ، بچے اور بڑے اللہ کے حضور توبہ و استغفار کریں۔ واضح رہے کہ حکومت نے وبا کی روک تھام کے لیے علمائے کرام کی مشاورت سے ملک بھر کی مساجد میں باجماعت اور جمعے کے اجتماعات کو بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔