لمبی چھٹیاں، حکومت نے اعلان کردیا

لمبی چھٹیاں، حکومت نے اعلان کردیا
لمبی چھٹیاں، حکومت نے اعلان کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھرمیں تعلیمی ادارے31 مئی تک بند ہوں گے۔

وفاقی وزیرتعلیم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنےکا فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔شفقت محمود نے کہا کہ چھٹیوں کوموسم گرما کی تعطیلات سمجھا جائے۔ اگر کورونا وائرس کا مسئلہ حل ہوگیا تو تعلیمی ادارے جون میں دوبارہ کھل جائیں گے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد