پاک پتن میں ایک ہی گھر کے چار افراد جاں بحق ، افسوسناک خبر آ گئی

پاک پتن میں ایک ہی گھر کے چار افراد جاں بحق ، افسوسناک خبر آ گئی
پاک پتن میں ایک ہی گھر کے چار افراد جاں بحق ، افسوسناک خبر آ گئی

  



پاک پتن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک پتن کے نواحی گاوں میں بوسیدہ گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک پتن کے نواحی گاوں 71 ای بی میں رمضان نامی شخص کے گھر کی ایک دیوار گر گئی، ملبے میں رمضان کی والدہ اور بیٹی دب گئے۔ گھر کے افراد دادی اور پوتی کو نکالنے کے لئے ملبہ ہٹا رہے تھے کہ کمرے کی چھت گر پڑی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر گاوں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام شروع کیا اور ملبے میں دبے افراد کو نکالا، نکالے گئے افراد میں سے 4 موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 زخمی تھے۔

امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق افراد کی شناخت 14 سالہ جواد رمضان ،12 سالہ شہزاد رمضان ،8 سالہ بیٹی فرح رمضان اور شریفاں بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ 8 سالہ شان رمضان اور محمد رمضان شدید زخمی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /پاکپتن