کورونا وائرس کے وار جاری ، پاکستان میں ڈالر تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا ، قیمت میں ہوشربا اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈالر کی قیمت میں پاکستان میں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث عوام میں شدید تشویش پائی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے اب قیمتی جانوں کے بعد معیشتوں کو بھی نگلنا شروع کر دیاہے جس کے اثرات اب پاکستانی معیشت پر بھی ڈالرکی بڑھتی ہوئی قدر اور گرتی ہوئی سٹاک مارکیٹ میں واضح دیکھے جا سکتے ہیں ۔ آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 87 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 168 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے جس کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے ۔
ڈالر کی قیمت میں گزشتہ چار دن کے دوران 8 روپے 20 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث ملک پر قرضوں کے حجم میں بھی اضافہ ہواہے جو کہ مجموعی طور پر 800 ارب بڑھ گئے ہیں ۔