کورونا وائرس، امریکہ نے کیسز کے معاملے میں چین کو پیچھے چھوڑ دیا

کورونا وائرس، امریکہ نے کیسز کے معاملے میں چین کو پیچھے چھوڑ دیا
کورونا وائرس، امریکہ نے کیسز کے معاملے میں چین کو پیچھے چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکہ مجموعی کورونا وائرس کے کیسز کے معاملے میں چین کو پیچھے چھوڑ دیا اور پہلے نمبر پر آگیا۔امریکہ میں اب تک 85 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1300 سے تجاوز کرگئی۔صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 268 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ وائرس نے سب سے زیادہ نیو یارک ریاست کو متاثر کیا ہے۔

امریکہ میں صحت یاب افراد کی تعداد 1868 جبکہ 2122 شدید بیمار ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 17 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں۔کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 24 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے اور532,119 متاثر ہیں۔امریکی سینیٹ نے کورونا سے لڑنے کے لیے 2 ٹریلین ڈالرز کا امدادی پیکج منظور کیا ہے۔ رقم کم آمدنی والے افراد کی براہ راست امداد کے علاوہ معیشت کی بحالی اور طبی سہولتیں بہتر بنانے پر خرچ ہوگی۔کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے میکسیکو نے امریکہ کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دی ہے۔

چین میں کورونا کے کیسز میں کمی ا? رہی ہے۔ ملک میں کورونا کے صرف تین ہزار نو سو سینتالیس مریض زیر علاج رہ گئے ہیں اور چوہتر ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس کے سبب چین میں3292 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔