لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم پھر ٹھنڈا ٹھار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم پھر ٹھنڈا ٹھار
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم پھر ٹھنڈا ٹھار

  



لاہور (ویب ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے جاتی سردی رک گئی، موسم بھی ٹھنڈا ٹھار ہو گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے، بارش کا سلسلہ آج دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ خیبر پختونخواہ، اسلام آباد اور شمال مشرقی بلوچستان میں باران رحمت کا امکان ہے۔

قدرت ہوئی مہربان، کئی شہروں میں بارش کی جھڑی لگ گئی، موسم بھی سہانا ہو گیا۔ لاہور میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے خنکی میں اضافہ ہو گیا۔باغوں کے شہر میں ٹھنڈی ہواو¿ں کے ڈیرے ہیں۔ قصور، جھنگ، وہاڑی ،بھکر، صفدرآباد، کندیاں، میاں چنوں، بہاولنگر سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس سے موسم تبدیل ہوگیا۔

موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید : ماحولیات /علاقائی /پنجاب