ملک کے حالات انتہائی حساس ہیں اس لیے عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھیں: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن

ملک کے حالات انتہائی حساس ہیں اس لیے عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو گھروں تک ...
ملک کے حالات انتہائی حساس ہیں اس لیے عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھیں: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان  شبیر )ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے عوام الناس اور مذہبی علماء اکرام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے خدشات کے باعث اپنی سرگرمیوں کو ختم کریں اور جمعۃ المبارک کی نماز میں جانے سے گریز کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار آج ڈپٹی کمشنرآفیس کے دربار ہال میں کرونا وائرس کے خدشات کے متعلق مذہبی علماء اکرام سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن نے کہا کہ ملک کے حالات انتہائی حساس ہیں اس لیے عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھیں اور یہ واحد حل ہے جس سے کرونا جیسے مرض سے بچا جا سکتا ہے، انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کے حوالے سے صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے اور کرونا وائرس کے زیادہ کیس ظاہر ہونے وجہ سے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ المبارک کی نماز میں عوام کرونا وائرس کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع عمرکوٹ میں مذہبی اجتماعات کو ختم کرنے اور عوام کو کرونا وائرس سے متاثر ہونے سے بچانے کے لیے مذہبی علماء اکرام اپنا بھرپور کردار ادا کریں، انہوں نے مزیدکہا کہ مذہبی علماء اکرام حکومت کا ساتھ دیں تاکہ اس خطرناک وبا سے عوام کو بچایا جا سکے، ڈپٹی کمشنر نے مذہبی علماء اکرام سے اپیل کی کہ وہ مسجدوں میں آزان سے پہلے اور بعد میں عوام کو کرونا وائرس کے بچاؤ کے لیے احتیاتی تدابیر اختیارکرنے کی معلومات دیں۔

اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ عامر عباس شاھ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران عوام کے ساتھ پولیس کے رویا بہتر رہے گا جب کہ تمام شہروں  کے اندر اور داخلی رستوں پر روکاورٹیں بھی ڈالی گی ہیں، اس موقع پر مختلف فکر کے علماء اکرام نے ضلع انتظامیہ کو مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، پی پی ایچ آئی انچارج اور دیگر مذہبی علماء اکرام نے شرکت کی۔