مساجد میں نمازوں کی ادائیگی، حکومت پنجاب نے علماءکرام سے مشاور ت کے بعد فیصلہ کر لیا ، ایڈوائزری جاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کو مد نظر رکھتے ہوئے مساجد میں نمازوں کی ادائیگی سے متعلق پنجاب حکومت نے علماءکرام اور طبی ماہرین سے طویل مشاور ت کے بعد ایڈوائزری جاری کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ مساجد میں تین سے پانچ لوگ نماز ادا کر سکیں گے جن میں خطیب ، امام مسجد، موذن اور کیئر ٹیکر شامل ہیں جبکہ شہری گھروں میں نماز ادا کریں ۔پنجاب حکومت نے طبی ماہرین ہدایات کی روشنی میں علماءکرام سے طویل مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ نو افراد مرض کے باعث جان کی بازی ہار گئے ہیں تاہم 23 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔