"وزیراعظم عمران خان بڑے اعلانات کرنے جا رہے ہیں اور۔۔۔“ اسدعمر نے اعلان کردیا

"وزیراعظم عمران خان بڑے اعلانات کرنے جا رہے ہیں اور۔۔۔“ اسدعمر نے اعلان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک دو دن میں دو بڑے اقدامات کا اعلان کرنے جارے ہیں۔پی آئی ڈی میں حکومتی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں اور صوبے مل کر کام کر رہے ہیں، صوبوں کو ٹرانسپورٹیشن میں کیا مسائل ہیں اس پر کل صبح غورہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہے، گندم کی نئی فصل کیلئے جو بھی وسائل کی ضرورت ہوگی بروئے کار لائیں گے، صوبوں سے درخواست کی ہے گندم کی ریلیزکی رفتاربڑھا دیں، وزیراعلیٰ سندھ نے سٹیٹ بینک اور نادرا سے کچھ مدد مانگی تھی جو منظور کرلی گئی۔
اسد عمر نے بتایا کہ عوام تک معاشی پیکج درست پہنچے اس سے متعلق بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کل یاپرسوں 2بڑے اعلانات کرنے جارہے ہیں، بدقسمتی سے کچھ عناصراس موقع کافائدہ اٹھاکرذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں تاہم وزیراعظم نے وارننگ دی ہے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں نہیں چھوڑا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام ذخیرہ اندوزی دیکھیں تواطلاع دیں،ایسے عناصرملک کے بھی دشمن ہیں، ریلیف پیکج پرعملدرآمدکاکام صوبوں کیساتھ مل کرکیاجارہاہے جب کہ 31مئی تک ملک بھرکے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔