پاکستان کے بڑے ایئر پورٹ پر ایف آئی اے اہلکار میں بھی کورونا کی تشخیص ، وہ کس سے ملا تھا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پاکستان کے بڑے ایئر پورٹ پر ایف آئی اے اہلکار میں بھی کورونا کی تشخیص ، وہ کس ...
پاکستان کے بڑے ایئر پورٹ پر ایف آئی اے اہلکار میں بھی کورونا کی تشخیص ، وہ کس سے ملا تھا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) باچا خان انٹرنیشنل ائررپورٹ پر تعینات وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کا اہلکاربھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام نے اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اہلکار نے مردان میں جاں بحق ہونے والے عمرہ زائر کو اٹینڈ کیا تھا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ مزید 14 اہلکاروں کی کورونا اسکریننگ کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ اس وائرس سے پہلی ہلاکت 18 مارچ کو خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں ہوئی تھی جہاں 50 سالہ سعادت خان انتقال کر گیا تھا۔

مزید :

قومی -