امریکی بحری جہاز کے 23 نیوی اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے ، امریکہ نے بڑا فیصلہ کر لیا

امریکی بحری جہاز کے 23 نیوی اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے ، امریکہ نے ...
امریکی بحری جہاز کے 23 نیوی اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے ، امریکہ نے بڑا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اب تک پانچ لاکھ سے زائد افراد اس وباءسے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وئرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہو گئی ہے ، امریکہ میں اب تک مجموعی طور پر 85 ہزار 991 ہو گئی ہے جبکہ 1296 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 753 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بحری جہاز کے 23 نیوی اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے جبکہ مزید اہلکاروں میں بھی وائرس کے شبے کا اظہار کیا جارہاہے جس کے باعث امریکی دفاعی حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔صورتحال سامنے آنے پر امریکی حکام نے پانچ ہزار نیوی اہلکاروں کے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔