کورونا وائرس، چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر پہنچ گیا ، یونیسف نے بڑی کھیپ بھیج دی ، کیا کیا شامل ہے ؟ جانئے

کورونا وائرس، چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر پہنچ گیا ، یونیسف نے بڑی ...
کورونا وائرس، چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر پہنچ گیا ، یونیسف نے بڑی کھیپ بھیج دی ، کیا کیا شامل ہے ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چین کی جانب سے کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے کیلئے طبی امداد کے سامان سے بھرا دوسرا جہاز کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیاہے جبکہ یونیسف کی جانب سے بھی پاکستان میں 14 ٹن وزنی طبی امداد کا سامان بھجوا دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے بتایا گیاہے کہ چین کی جانب سے بھیجے جانے والے طبی سازو سامان کے طیارے میں 56 ہزار ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں ۔ دوسری جانب یونیسف کو بھی حکومت پاکستان کی جانب سے سامان آڈر کیا گیا تھا جو کہ 14 ٹن وزنی طبی سازو سامان پاکستان پہنچ گیاہے جس میں ٹیسٹنگ کٹس، حفاظتی ماسک اور تھرمل میٹر شامل ہیں ۔این ڈی ایم اے کا کہناہے کہ طبی سازو سامان جلد ہی تمام صوبوں اور اداروں کے حوالے کر دیا جائے گا ۔
اس کے علاوہ پاکستان میں چینی سفارتخان نے ایک اور خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ چین سے طبی سازو سامان خنجراب پاس بھی پہنچا دیا گیاہے جہاں چینی اہلکار پاکستان کے حکام سے ملاقات کیلئے موجود ہیں اور یہ سامان ان کے حوالے کیا جائے گا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -