’’ آج میوہسپتال میں کورونا وارڈ میں مریض ڈاکٹروں کی سنگدلی کی وجہ سے مارا گیا، اسے رات کو ۔ ۔ ۔‘‘ سینئر صحافی حامد میر نے انتہائی افسوسناک خبردیدی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں کورونا وائر س سے جان کی بازی ہارنے والے مریضوں کی تعداد 9 ہوچکی ہے اور اب سینئر صحافی حامد میر نے بتایا کہ میوہسپتال کی کورونا وارڈ میں مریض ڈاکٹروں کی سنگدلی کی وجہ سے مارا گیا، جوڈاکٹر مریضوں سے پیار کرتے ہیں، ہمیں ان سے پیار ہے ، لیکن ظلم کرنیوالوں کو بے نقاب کریں گے ۔
ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ ’’ آج میو ہسپتال لاہور کے کرونا وارڈ میں ایک مریض ڈاکٹروں کی سنگدلی کے باعث مارا گیا اسے رات کو ونٹی لیٹر کی ضرورت تھی مدد مانگی تو اسے رسیوں کے ساتھ بیڈ سے باندھ دیا گیا صبح وہ انتقال کر گیا ہمیں صرف ان سے پیار ہے جو مریضوں سے پیار کرتے ہیں جو مریضوں سے ظلم کریگا اس بے نقاب کریں گے‘‘۔
اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے بتایا کہ ’’ اچھی خبر، کورونا وائرس کے تین مریض مردان پاکستان میں صحت یاب ہوگئے ہیں ‘‘۔
حامد میر نے دراصل جلال قاضی کی ٹوئیٹ کو آگے بڑھایا جس میں انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ تین افراد کی صحت یابی کے بعد مجموعی تعداد پانچ ہوگئی ۔ انہوں نے لکھا کہ ’’مردان: اللہ پاک کے فضل و کرم سے 3 اور کورونا وائرس سے متاثر لوگ صحت یاب ہو گئے، مردان سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے اللہ باقی تمام مریضوں کو شفا عطا فرما آمین‘‘۔