”جو بھی جان بوجھ کر کھانسی کرے اسے دو سال کیلئے جیل میں ڈال دو اور “ برطانیہ نے بڑا اعلان کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں ہر 10 میں سے ایک شخص کورونا کا شکار ہوچکا ہے جب کہ حالات کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں جان بوجھ کرکھانسنا بھی جرم قرار دے دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق خود کو کورونا کا مریض ظاہر کرکے طبی عملے پرکھانسنے والےشخص کو 2 سال قید ہوگی۔ایمپئریل کالج لندن کے پروفیسر نیل فرگوسن نے کہا ہے کہ سائنسدانوں کی تیار کردہ ایپ کے مطابق برطانیہ میں ہر 10 میں سے ایک شخص کورونا کا شکار ہوچکا ہے جب کہ کورونا سے دو تہائی اموات ایسے افراد کی ہوئی ہیں جو جان لیوا امراض میں مبتلا تھے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے سبب برطانیہ کو 6 ماہ تک لاک ڈاون کرنا پڑسکتا ہے، طویل لاک ڈاو¿ن سے ہی ملک میں وبا کی دوسری لہر کو آنے سے روکا جاسکے گا۔