برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا کا شکار ہوگئے

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا کا شکار ہوگئے
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا کا شکار ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے علامات ظاہر ہو رہی تھیں جس پر ان کا ٹیسٹ کروایا گیا جو کہ اب مثبت آ گیاہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں ، بورس جانسن عالمی سطح پر کسی بھی ملک کے پہلے سربراہ ہیں جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل جسٹسن ٹریڈو کی اہلیہ میں میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی ۔بورس جانسن قرنطینہ میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے اور ویڈیو لنکس کے ذریعے معاملات کو دیکھیں گے ۔
برطانیہ کے فنانس منسٹر اور ہیلتھ منسٹر بھی خود کو قرنطینہ میں کر سکتے ہیں کیونکہ وہ دونوں وزیر بورس جانسن کے ساتھ سیاسی امور میں مصروف تھے ۔
یاد رہے کہ برطانیہ کے شہزادے چارلس میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ سکاٹ لینڈ میں قرنطینہ میں چلے گئے تھے جبکہ ان کی اہلیہ کا ٹیسٹ منفی آیا تھا ۔
اس وقت پوری دنیا میں پانچ لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 24 ہزار 354 لوگ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔ برطانیہ میں اب تک 11 ہزار 816 کیسز سامنے آ چکے ہیں ، 580 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 150 صحت یاب ہوئے ہیں ۔