یکم اپریل سے ایک مرتبہ پھر پٹرول کی قیمتوں میں کمی بیشی ہوگی یا نہیں؟ پٹرولیم ڈویژن نے اعلان کردیا

یکم اپریل سے ایک مرتبہ پھر پٹرول کی قیمتوں میں کمی بیشی ہوگی یا نہیں؟ پٹرولیم ...
یکم اپریل سے ایک مرتبہ پھر پٹرول کی قیمتوں میں کمی بیشی ہوگی یا نہیں؟ پٹرولیم ڈویژن نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( آئی این پی) ترجمان برائے پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں ہو گا، لہذا اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی افواہیں کو پھیلانے سے گریز کیا جائے اور قومی زمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔ جمعہ کو پٹرول و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق جاری کردہ بیان میں ترجمان برائے پٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں ہو گا۔ پٹرول ، ڈیزل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 25 مارچ والی شرح پر برقرار رکھی جائیں گی۔ لہذا اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی افواہیں کو پھیلانے سے گریز کیا جائے اور قومی زمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔

مزید :

بزنس -