وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال بھی کورونا کیخلاف جنگ لڑنے میں مصروف، کس ہسپتال میں تعینات ہیں؟

وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال بھی کورونا کیخلاف جنگ لڑنے میں مصروف، کس ...
وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال بھی کورونا کیخلاف جنگ لڑنے میں مصروف، کس ہسپتال میں تعینات ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال بھی کورونا کیخلاف جنگ میں پیش پیش ہیں جو آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک ہسپتال میں ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر کی اہلیہ ان دنوں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک ہسپتال میں ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور ہیں جبکہ ان کے شوہر وقار یونس نے پاکستان سے سڈنی پہنچ کر 14 دن کا قرنطینہ کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر فریال ایک ڈاکٹر ہیں اور وہ آسٹریلیا میں مقیم ہیں، چند ماہ قبل وقار یونس نے مستقل طور پر فیملی کے ہمراہ پاکستان میں منتقل ہونے کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن تاحال کینگروز کے دیس میں مقیم ہیں۔