لاہو رقلندرز کی نمائندگی کرنے والے بین ڈنک آئسولیشن میں خود کو کیسے مصروف رکھے ہوئے ہیں؟ مداحوں کو خود ہی بتا دیا

لاہو رقلندرز کی نمائندگی کرنے والے بین ڈنک آئسولیشن میں خود کو کیسے مصروف ...
لاہو رقلندرز کی نمائندگی کرنے والے بین ڈنک آئسولیشن میں خود کو کیسے مصروف رکھے ہوئے ہیں؟ مداحوں کو خود ہی بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے بین ڈنک بھی کورونا وائرس کے باعث ان دنوں آئسولیشن میں ہیں جنہوں نے خود کو مصروف رکھنے کیلئے نیا طریقہ بھی ڈھونڈ لیا ہے۔
جارح مزاج بلے باز بین ڈنک آن لائن کوچنگ کے ذریعے نوجوانوں کی رہنمائی کررہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ آن لائن کوچنگ سے وقت بھی کٹ جاتا ہے اور دوسروں کو بھی کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، کورونا ایک عالمی وبا ہے اور ہمیں موجودہ صورت حال سے نکلنے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
بین ڈنک نے کہا کہ ہمیں اپنی جگہ پر رہتے ہوئے ان تمام لوگوں پر اعتماد کرنا ہے جو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے کام کررہے ہیں۔ دنیا بھر میں یہ مرض اب شدت اختیار کرتاجارہے، مجھے پاکستان سے واپس آئے 9 دن ہو چکے ہیں اور میں چند دن مزید تنہائی میں رہ کر خود اور دوسروں کو محفوظ بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

مزید :

کھیل -