افغانستان میں 2غیر ملکی سفارتکاروں اور نیٹو مشن دفتر کے 4سرکاری اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق

افغانستان میں 2غیر ملکی سفارتکاروں اور نیٹو مشن دفتر کے 4سرکاری اہلکاروں میں ...
افغانستان میں 2غیر ملکی سفارتکاروں اور نیٹو مشن دفتر کے 4سرکاری اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان میں 2غیر ملکی سفارتکاروں اور نیٹو مشن دفتر کے 4سرکاری اہلکاروں سمیت 11 نئے مریضوں  میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ،دوسری طرف افغانستان کی وزارت عوامی صحت کے ترجمان وحیداللہ مایار نے کہاہے کہ ملک میں نوول کرونا وائرس کے 11نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں کل مریضوں کی تعداد91 تک پہنچ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں  8نئے مریض ہرات اور 2مریض اس کے ہمسایہ میں واقعہ نیمروز میں سامنے آئے ہیں،ایک مریض مشرقی صوبہ ننگرہار میں ہے۔افغان عہدے دار وحید اللہ مایار نے کہا کہ افغانستان میں فروری میں کرونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد سے 976مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 91 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔مزیدبرآں 2غیر ملکی سفارتکاروں اور نیٹو کی سربراہی میں چلنے والے ریزولوٹ سپورٹ مشن کے افغانستان میں دفتر کے 4سرکاری اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ متاثرین میں سے 3افراد ہلاک جبکہ 3صحت یاب ہوگئے ہیں۔