وزیر اعظم نے لاک ڈاﺅن کے دوران پکڑے گئے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے لاک ڈاﺅن کے دوران پکڑے گئے شہریوں کو رہا کرنے کی ہدایت کردی۔
قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران پی ٹی وی کے اینکر اسرار احمد کسانہ نے وزیر اعظم کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا کہ لاک ڈاﺅن کے دوران بہت سے لوگ پکڑے گئے ہیں۔ کچھ لوگ ٹرکوں میں اپنے گھروں کو جارہے تھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اسرار کسانہ کی بات پر کہا کہ اس وقت لوگ مشکل صورتحال سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے گھبرائے ہوئے ہیں اور اس طرح کے قدم اٹھا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے لاک ڈاﺅن کے دوران پکڑے گئے افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔