کورونا وائرس نے 50 سالہ مریض کے پھیپھڑوں کو کس طرح تباہ کردیا؟ ویڈیو دیکھ کر کوئی بھی گھبرا جائے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں امریکہ کی جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں کورونا وائرس کے ایک مریض کو لایا گیا۔ ڈاکٹروں نے اس کے پھیپھڑوں کی ایک ورچوئل ویڈیو جاری کی ہے جس میں وائرس کی وجہ سے پھیپھڑوں کو پہنچنے والا نقصان دیکھ کر کوئی بھی گھبرا جائے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ مریض کی عمر 50کی دہائی میں ہے۔ اس میں کورونا وائرس کی معمولی علامات ظاہر ہوئیں اور چند دن بعد اچانک اس کی حالت تشویشناک ہو گئی جس پر اسے جارج واشنگٹن یونیورسٹی منتقل کیا گیا۔
یونیورسٹی میں ڈاکٹروں نے وہاں اس کے سینے کی ورچوئل ویڈیو بنائی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس مریض کے سینے کی کیویٹی میں کلاﺅڈی انفیکشن ہوتی ہے جو اس کے پھیپھڑوں میں پھیل رہی ہوتی ہے۔ اس انفیکشن کو سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں مریض کے پھیپھڑوں کے پٹھوں کو پہنچنے والا سنگین نقصان نمایاں ہوتا ہے۔ اس مریض کو معمولی علامات ظاہر ہونے پر آئسولیشن میں رکھا گیا تھا جہاں اچانک اس کی حالت بگڑ گئی اور اسے وینٹی لیٹرپر منتقل کیا گیا لیکن پھر بھی اس کی حالت بہتر نہ ہوئی جس پر اسے جارج واشنگٹن یونیورسٹی منتقل کر دیا گیا۔