’میں پسینے میں بھیگ گئی اور سانس نہیں آرہا تھا‘ کورونا وائرس کا شکار ہونے والی 30 سالہ ماڈل نے بیماری کی تفصیل بتادی

’میں پسینے میں بھیگ گئی اور سانس نہیں آرہا تھا‘ کورونا وائرس کا شکار ہونے ...
’میں پسینے میں بھیگ گئی اور سانس نہیں آرہا تھا‘ کورونا وائرس کا شکار ہونے والی 30 سالہ ماڈل نے بیماری کی تفصیل بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) 30سالہ آسٹریلوی ماڈل انٹین کلیمنٹ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد اب روبہ صحت ہیں ۔ انہوں نے اب اپنی بیماری کی تفصیل دنیا کے ساتھ شیئر کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق کلیمنٹ بتاتی ہیں کہ وہ فرانس میں چھٹیاں منانے گئی تھیں جہاں انہیں کورونا وائرس لاحق ہوا۔ ابتداءمیں انہیں خشک کھانسی اور سانس میں تکلیف شروع ہوئی، جس پر وہ ٹیسٹ کروانے گئیں جہاں ان میں وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
کلیمنٹ کا کہنا تھا کہ علامات تھوڑی بڑھیں تو میرا پورا جسم پسینے سے تربتر رہنے لگا اور سانس لینا دوبھر ہو گیا۔ ہر سانس کے ساتھ میرے پھیپھڑوں سے عجیب سے آواز آ رہی تھی اور پورا جسم درد کر رہا تھا۔ گزشتہ چند دن میں نے انتہائی خوف میں گزارے لیکن اب میری حالت کافی بہتر ہے اور میرا خوف بھی ختم ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ کلیمنٹ اب بھی ہسپتال میں ہے اور اس کے ساتھ چھٹیوں پر جانے والے دیگر دوستوں کو بھی آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے۔