’ایک ہفتے سے نہیں نہائی‘ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے گھر پر بیٹھی خاتون کا ایسا انکشاف کہ انٹرنیٹ پر طوفان آگیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاﺅن ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہیں۔ ایسے میں برطانیہ کی ایک خاتون نے انٹرنیٹ پر ایسی پوسٹ کر دی کہ ایک طوفان آ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس خاتون نے لکھا کہ ”میں ایک ہفتے سے نہائی نہیں ہوں، کیونکہ میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے گھر میں محصور ہوں۔ چونکہ مجھے کہیں جانا نہیں ہے لہٰذا سستی کی وجہ سے میں نہا بھی نہیں رہی ہوں۔“
اس خاتون کی پوسٹ پر کمنٹس میں ہزاروں لوگ اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ وہ بھی گھر میں بند رہنے کے دوران اسی مسئلے سے دوچار ہیں اور وہ کئی کئی دن سے نہیں نہائے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ”لاک ڈاﺅن اورگھر میں بندش کے باعث ہماری ذہنی حالت مختلف ہو گئی ہے۔ شاید اسی کا نتیجہ ہے کہ لوگوں نے نہانا کم کر دیا ہے۔ اس پوسٹ پر کمنٹس میں کئی صارفین نے اس خاتون اور اس جیسا اعتراف کرنے والے دیگر لوگوں کو نصیحت کی کہ گھر میں بند رہنے کے دوران بھی انہیں روزانہ نہانا چاہیے، اس میں صرف 5منٹ لگتے ہیں مگر یہ صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے، خاص طور پر کورونا وائرس کے دنوں میں لازمی نہانا چاہیے۔