’لاک ڈاﺅن میں وقت گزارنے کیلئے جنسی پارٹنر کی ضرورت ہے‘ خوبرو ماڈل نے شرمناک خواہش ظاہر کردی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں مقیم ایک خوبرو روسی ماڈل نے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاﺅن کے دوران وقت گزاری کے لیے ایسی خواہش ظاہر کر دی ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 26سالہ ماڈل کا نام ماریا لیمن ہے جس کے انسٹاگرام پر 5لاکھ 87ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔ اس نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے لندن میں پھنس گئی ہے اور اکیلی رہ رہی ہے۔چنانچہ اسے وقت گزاری کے لیے ایک جنسی پارٹنر کی ضرورت ہے۔
ماریا اپنی پوسٹ میں لکھتی ہے کہ ”لاک ڈاﺅن کے ان دنوں میں وقت گزاری کے لیے مجھے ایک جنسی پارٹنر کی ضرورت ہے، جو میرے ساتھ اپارٹمنٹ میں رہ سکے۔میں ایک منظم اور چاک و چوبند لڑکی ہوں۔ میں ہر 10سیکنڈ بعد بھی ہاتھ دھو سکتی ہوں۔ میں وائرس سے بچنے کے لیے اپنا پورا خیال رکھ رہی ہوں۔ مجھے ایسے جنسی پارٹنر کی تلاش ہے جو ہینڈسم اور جاذب نظر ہو اور کورونا وائرس سے متاثر نہ ہو۔ مجھے ایسا شخص چاہیے جو فراغت کے یہ دن میرے ساتھ تنہائی میں گزار سکے۔“