ایک ہی ایمبولینس میں ڈیوٹی کرنے والے مسلمان کی قبلہ رخ نماز پڑھنے اور یہودی کی قبلہ اول کی طرف رخ کرکے عبادت کی تصویر وائرل

ایک ہی ایمبولینس میں ڈیوٹی کرنے والے مسلمان کی قبلہ رخ نماز پڑھنے اور یہودی ...
ایک ہی ایمبولینس میں ڈیوٹی کرنے والے مسلمان کی قبلہ رخ نماز پڑھنے اور یہودی کی قبلہ اول کی طرف رخ کرکے عبادت کی تصویر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وباءکے ان دنوں میں مختلف ممالک سے انسانی ہمدردی اور بقائے باہمی کے ایسے واقعات بھی پیش آ رہے ہیں کہ کوئی بھی شخص متاثرہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ اب اسرائیل سے بھی ایک ایسی ہی تصویر سامنے آ گئی ہے کہ دیکھ کر آپ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ سی این این کے مطابق اس تصویر میں کورونا وائرس کی ڈیوٹی پر مامور طبی عملہ سڑک پر ایک جگہ گاڑی روک کر عبادت کر رہا ہوتا ہے۔ اس میں خاص بات یہ ہے کہ اس ایمبولینس میں دو مرد ہی ہوتے ہیں، جن میں سے ایک مسلمان اور ایک یہودی ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ دونوں ایمبولینس سڑک کنارے روکتے ہیں۔ مسلمان سڑک پر اپناجائے نماز بچھاتا ہے اور بیت اللہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنی شروع کر دیتا ہے جبکہ ا س کا یہودی ساتھی مخالف سمت میں یروشلم کی طرف (جہاں مسلمانوں کا قبلہ اول بھی موجود ہے) منہ کرکے اپنی عبادت کر رہا ہوتا ہے۔ اس مسلمان کا نام زوہر ابو جما ہے جبکہ یہودی کا نام ابراہیم منٹز ہے۔ دونوں اسرائیل کے شہر بیئر شیوا (Be'er Sheva)میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایک 41سالہ خاتون کا چیک اپ کیا جسے سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی۔ اس کا چیک اپ کرنے کے بعد واپس جاتے ہوئے عبادت کا وقت ہوا اور دونوں ایمبولینس روک کر سڑک پر ہی اپنی اپنی عبادت میں مصروف ہو گئے۔