”کورونا وائرس کے بعد زندگی کو بالکل مختلف انداز میں دیکھنے پر مجبور ہو گیا ہوں“

”کورونا وائرس کے بعد زندگی کو بالکل مختلف انداز میں دیکھنے پر مجبور ہو گیا ...
”کورونا وائرس کے بعد زندگی کو بالکل مختلف انداز میں دیکھنے پر مجبور ہو گیا ہوں“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے باعث گھر تک محدود سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ میں زندگی کو بالکل مختلف انداز میں دیکھنے پر مجبور ہو گیا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق گھر تک محدود سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ کا بیشتر وقت کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین خبروں کی تلاش میں گزرنے لگاہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ بحران میں آپ زندگی کو بالکل مختلف انداز میں دیکھنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گھر تک محدود ہونے کے بعد صبح کے اوقات میں اہلیہ اور میں مل کر یوگا بھی کرتے ہیں مگر بیشتر اوقات میں صرف اور صرف یہی دیکھتا رہتا ہوں کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔

مزید :

کھیل -