ابھی نندن کا طیارہ مار گرانے کے بعد کورونا کو شکست دینے کے لیے پاک فضائیہ میدان میں آگئی ،شاندار اعلان سامنے آگیا

ابھی نندن کا طیارہ مار گرانے کے بعد کورونا کو شکست دینے کے لیے پاک فضائیہ ...
ابھی نندن کا طیارہ مار گرانے کے بعد کورونا کو شکست دینے کے لیے پاک فضائیہ میدان میں آگئی ،شاندار اعلان سامنے آگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فضائیہ نے کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ ایئرچیف اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں عطیہ کریں گے جب کہ پاک فضائیہ کے تمام افراد اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایئر سٹاف کی سطح پر فیصلہ کیا گیا ہے، ایئر کموڈور، ایئر وائس مارشل اور ائیرمارشل افسران 3 دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے جب کہ پائلٹ آفیسر رینک سے گروپ کیپٹن تک 2 دن کی تنخواہ فنڈ میں دیں گے۔ ایئرمین اور سویلین عملہ ایک دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کروائے گا۔

مزید :

قومی -