کورونا سے حفاظتی تدابیر میں ایک بھی لمحے کی کوتاہی۔۔۔گورنر پنجاب نے بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

کورونا سے حفاظتی تدابیر میں ایک بھی لمحے کی کوتاہی۔۔۔گورنر پنجاب نے بڑے خطرے ...
کورونا سے حفاظتی تدابیر میں ایک بھی لمحے کی کوتاہی۔۔۔گورنر پنجاب نے بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنےکہا ہے کہ کورونا سے حفاظتی تدابیر میں ایک بھی لمحے کی کوتاہی کسی کی بھی جان کے لیےخطرہ بن سکتی ہے،کورونا ملک اور قوم کے لیے بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے مگر ہم سب سے متحد ہو کر اس کوروناکو شکست دینی ہے‘کورونا کے خلاف یونیورسٹیز اور ڈاکٹرز سمیت دیگر طبی عملے کا اہم کردار ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کا لا شاہ کاکو میں گور نمنٹ کالج یونیورسٹی کے کیمپس میں قائم قر نطینہ سنٹر کا دورہ کیا جہاں وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کو بر یفنگ کے دوران بتایا کہ قر نطینہ سنٹرمیں 394سے زائد کمرے ہیں جہاں تمام تر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا دی گئی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کوروناکیخلاف جنگ 22کروڑ پاکستانیوں کو بچانے کی جنگ ہے،جس میں ہم سب نے مل کر لڑ نا اور کورونا کو شکست دینی ہے، ہم پنجاب بھر کی تمام میڈیکل یونیورسٹیز اور میڈ یکل کالجز میں ٹیلی میڈیسن سنٹرز بنا رہے ہیں جہاں پر ا س وقت300سے زائد ڈاکٹرز 24گھنٹے کا م کر رہے ہیں، یونیورسٹیز کے وی سیز کورونا کے خلاف بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں، آج پوری قوم ڈاکٹرز نرسز سمیت تمام طبی عملے کو سلام پیش کرتی ہے، مجھے یقین ہے کہ جب ہم سب ملکر کورونا کے خلاف کام کر یں گے تو آج نہیں توکل ضرور ہم اسکو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے اور قوم کو اس وباء سے مکمل نجات ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی اور پنجاب حکومت کوروناکیخلاف بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور غر یب افراد کو راشن سمیت تمام تر سہولتوں کی فراہمی بھی یقینی بنائیں گے۔