امریکہ کورونا وائرس کا نیا مرکز بن گیا، اتنے زیادہ کیسز ہوگئے کہ پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا

امریکہ کورونا وائرس کا نیا مرکز بن گیا، اتنے زیادہ کیسز ہوگئے کہ پوری دنیا کو ...
امریکہ کورونا وائرس کا نیا مرکز بن گیا، اتنے زیادہ کیسز ہوگئے کہ پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا

  

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیلنے لگا ہے جس کے باعث یہ اس وبا کا نیا مرکز بن گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں کورونا وائرس کے 1113 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 86 ہزار 548 ہوگئی ہے۔ 2 روز کے دوران مریضوں کی تعداد میں بے پناہ اضافے کے باعث امریکہ دنیا کا سب سے بڑا متاثرہ ملک بن گیا ہے اور اس نے چین اور اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔خیال رہے کہ چین میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 81 ہزار 340 اور اٹلی میں 80 ہزار 589 ہے۔

امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 26 مریضوں کا انتقال ہوا ہے جس کے بعد اس وبا کے باعث اپنی جانیں گنوانے والوں کی مجموعی تعداد 1321 ہوگئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے 2139 مریضوں کی حالت سخت تشویشناک ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -