سالے کے ہاتھوں بہنوئی قتل،وجہ تنازعہ جان کر آپ کو بھی دکھ ہو گا 

سالے کے ہاتھوں بہنوئی قتل،وجہ تنازعہ جان کر آپ کو بھی دکھ ہو گا 
سالے کے ہاتھوں بہنوئی قتل،وجہ تنازعہ جان کر آپ کو بھی دکھ ہو گا 

  

اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)زمین کے تنازعہ پرسالے کے ہاتھوں بہنوئی قتل،تھانہ ستگھرہ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کےمطابق اوکاڑہ کےنواحی قصبے کارہائشی  محمداشرف اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ کمرے میں سو رہا تھا کہ اس کا سالہ اختر اپنے ساتھی نصراللہ او ر دیگر 2 نا معلوم کے ہمراہ گھر میں داخل ہو گئے اور اپنے سوئے ہوئے بہنوئی پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں محمد اشرف موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے،معجزنہ طور پر فائرنگ کے نتیجے میں مقتول کے بیوی بچے محفوظ رہے۔مقتول کے ورثا کا کہنا ہے کہ ملزم  اختر کا عرصہ دراز سے مقتول کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ وقوعہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -اوکاڑہ -