سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے غریبوں کے لئے خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کرکے مثال قائم کر دی

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے غریبوں کے لئے خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کرکے ...
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے غریبوں کے لئے خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کرکے مثال قائم کر دی

  

صوابی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے غریب افراد کے راشن کے لیئے 50 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کر دیا،اسد قیصر نے صوابی کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف میں کرونا سے بچنے کے لئے حفاظتی سامان بھی تقسیم کیا،سامان میں پروٹیکشن کٹس، ماسک، تھرمل گنز اور دیگر سامان شامل ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا ہے کہ میں ڈاکٹروں کو سلام پیش کرتا ہوں،صوبائی اور وفاقی حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے،اگلے ہفتے تک ڈاکٹروں کے لیے ہسپتال میں ہر طرح کا سامان پورا ہوجائے گا،ہمارے ڈاکٹر ہمارے ہیرو ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ڈاکٹر اس بیماری کے خلاف براہ راست لڑ رہے ہیں،میری عوام سے گزارش ہے کہ پریشان نہیں ہونا،عوام صرف احتیاط سےکام لیں،کرونا وائرس سے بچنے کےلئے ہدایات پرعمل کریں،اس موقع پر ذخیرہ اندوزی کرنے والے اپنے آپ کو مسلمان کیسے کہہ سکتے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات میدان میں آئیں اور مشکل کی اس گھڑی میں غریبوں کی مدد کریں،ہمیں انسانیت کی مدد کرنی ہے،سیاسی جماعتیں اس ملک کی خاطر مل کر کام کریں،فلاحی تنظیمیں جو کام کر رہی اس پر ان کا مشکور ہوں۔سپیکر قومی اسمبلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -صوابی -