کورونا وائرس کا خوف ،ملک کی سب سے بڑی فاﺅنڈیشن نے لاشیں رکھنے سے انکار کردیا

کورونا وائرس کا خوف ،ملک کی سب سے بڑی فاﺅنڈیشن نے لاشیں رکھنے سے انکار کردیا
کورونا وائرس کا خوف ،ملک کی سب سے بڑی فاﺅنڈیشن نے لاشیں رکھنے سے انکار کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا وائرس کے خوف کے باعث ایدھی فاونڈیشن نے ملک بھر میں اپنے سرد خانے بند کردیے ۔نجی نیوز چینل ایکسپر یس نیوز سے بات کرتے ہوئے ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ کئی افراد کورونا سے مرنے والوں کی میتیں رکھوارہے تھے جبکہ یہ ایسا مرض ہے جوکہ پھیل رہا ہے، ایسی میتیں ہم اپنے سرد خانوں میں نہیں رکھ سکتے ورنہ یہ ہمارے اسٹاف ، غسل دینے والے ، میت کی ہینڈلنگ کرنے والے اور وہاں آنے والے دیگر شہریوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔انہوں نے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پیاروں کو خود ہی غسل دیں۔

مزید :

قومی -