سندھ پولیس نے چار دنوں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے افراد گرفتار کئے؟تفصیلات آ گئیں
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کرتے ہوئے 4 دن کے دوران 1084 افراد کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے باوجود شہریوں کی جانب سے باہر نکلنے پر پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 23 سے 26 مارچ تک 1084 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 329 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔