”بابراعظم کیلئے آپ کیا کہیں گے ؟ “ آسٹریلین کپتان ایرون فنچ نے صارف کے سوال پر ایسا جواب دیدیا کہ ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جائے
میلبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین ٹی 20 ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج اوپننگ بلے باز ایرون فنچ نے پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تینوں طرز کی کرکٹ میں بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرون فنچ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ علی ریاض نامی صارف نے ان سے کہا کہ ”بابراعظم کیلئے کچھ الفاظ بولیں۔“
Some words for Babar azam @AaronFinch5
— Ali Riaz (@AliRiaz57329603) March 27, 2020
ایرون فنچ نے علی ریاض کو جواب دیتے ہوئے کہا ”وہ تمام فارمیٹس میں مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہیں دیکھ کر بہت زیادہ لطف آتا ہے۔“
He is such a consistent performer in all forms now, sooooo good to watch https://t.co/c6pG3mPw9s
— Aaron Finch (@AaronFinch5) March 27, 2020
ایک صارف نے ان سے بطور کپتان سب سے مشکل میچ سے متعلق سوال پوچھا تو انہوں نے ورلڈکپ میں پاکستان کیخلاف کھیلے گئے میچ کا نام لیا۔ دیویا نے پوچھا ”کپتانی کے دوران دباﺅ سے بھرپور فیصلہ کب کرنا پڑا؟“
@AaronFinch5: your most stressful decision during captaincy? https://t.co/5YwDewtARf
— Divya (@Divya129) March 27, 2020
ایرون فنچ نے جواب دیا ”پاکستان کیخلاف ٹاﺅنٹن میں کھیلا گیا ورلڈکپ کا میچ، وہ بہت زیادہ دباﺅ والا مقابلہ تھا۔“
WC match v Pakistan at Taunton, that was stressful https://t.co/vyJkRQtx2y
— Aaron Finch (@AaronFinch5) March 27, 2020
جب ان سے یہ پوچھا گیا کون سا پاکستانی کھلاڑی ان کا فیورٹ ہے تو انہوں نے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کا نام لیتے ہوئے لکھا ”مجھے محمد عامر کو ٹیسٹ کرکٹ میں باﺅلنگ کرتے دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔“
I loved watching Amir bowling in test cricket https://t.co/fe1WHoHTFP
— Aaron Finch (@AaronFinch5) March 27, 2020