کورونا وائرس کے اثرات کب ختم ہو نگے ؟عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

کورونا وائرس کے اثرات کب ختم ہو نگے ؟عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا
کورونا وائرس کے اثرات کب ختم ہو نگے ؟عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

  

جینیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ کروناوائرس کے طویل عرصے تک اثرات کے لیے تیار رہیں، یہ کم فاصلے کی محدود وقتی دوڑ نہیں بلکہ میرا تھون ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا اپنے تازہ بیان میں کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کروناوائرس سے سب سے زیادہ یورپ متاثر ہے۔ کرونا سے اب تک 70فیصد اموات یورپ میں ہوئیں۔

عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ کرونا کے 60فیصد کیسز بھی یورپی ممالک میں سامنے آئے، دنیا بھر کی حکومتیں اور افراد کرونا سے پیدا نئی حقیقت کا ادراک کریں، کروناوائرس کے طویل عرصے تک اثرات کے لیے تیار رہیں۔دنیا کے 198 ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 5 لاکھ 72 ہزار سے زائد متاثر ہیں اور وائرس سے اب تک ایک لاکھ 29 ہزار 949 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید :

قومی -