لاک ڈاﺅن کے دوران بیوی کو لے کر گھر سے باہر کیوں گئے ، بھارت میں بھائی نے بھائی کیساتھ کیا سلوک کیا؟ افسوسناک خبر آ گئی

لاک ڈاﺅن کے دوران بیوی کو لے کر گھر سے باہر کیوں گئے ، بھارت میں بھائی نے ...
لاک ڈاﺅن کے دوران بیوی کو لے کر گھر سے باہر کیوں گئے ، بھارت میں بھائی نے بھائی کیساتھ کیا سلوک کیا؟ افسوسناک خبر آ گئی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن کے بعد بیوی کیساتھ گھر سے باہر جانے پر دو بھائیوں میں جھگڑا ہو گیا اور مبینہ طور پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائیوں کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے ”این ڈی ٹی وی“ کے مطابق ملزم کی شناخت راجیش لکشمی ٹھاکر کے نام سے ہوئی ہے جس کا اپنے چھوٹے بھائی درگیش کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جو کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاﺅن کیساتھ اپنی اہلیہ کے ہمراہ اشیائے ضروریہ خریدنے کی غرض سے باہر گیا تھا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ جوڑا جب مارکیٹ سے واپس آیا تو راجیش نے ان سے پوچھا کہ آخر ایسی کیا ایمرجنسی تھی جو آپ لوگ لاک ڈاﺅن کے باوجود باہر گئے۔ اس معاملے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور پھر درگیش نے راجیش کی اہلیہ کو تھپڑ رسید کر دیا جس کے بعد راجیش نے چھری سے اپنے بھائی پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ درگیش کو چھری سے حملے کے دوران گہرے زخم آئے جسے فوراً قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی جس پر ملزم کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -