ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جلد بازی میں فیصلہ نہ کریں۔ جو آج دکھائی دے رہا ہے۔ ممکن ہے وہ کل نہ ہو۔ حالات کسی وقت بھی بدل سکتے ہیں۔ خود کو زیادہ مضبوط سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف اللہ ہی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

کاروباری معاملات میں وہ مزا نہیں آ رہا جو آنا چاہیے تھا اور آپ کا حق بھی تھا۔ بہرحال چند دنوں کی بات ہے۔ بہاریں دوبارہ لوٹ آئیں گی۔ آج جو مل رہا ہے وہی بہتر ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔ یہ دن اچھے ہیں، بس ہر چیز کا ایک طریقہ کار ہے۔ اسی طریقے سے ہوگی اور ان شاءاللہ یہ آپ کے حق میں اچھا بھی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جسمانی کشش سے دور رہیں۔ اپنے جذبات قابو میں رکھیں۔ کوئی بھی شرارت مہنگی پڑ سکتی ہے۔ آج کا دن آپ کو وارننگ دے رہا ہے اور موقع کا فائدہ اٹھانے والے بھی قریب ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جب بھی آپ کو کسی نے نقصان دیا تو وہ آپ کی اپنی ٹینشن ہے اور اس سے آپ نجات حاصل کر ہی نہیں رہے۔ کثرت سے درود شریف کا ورد کریں اور نماز کی پابندی بھی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ لاحاصل سوچوں میں رہتے ہیں۔ حقیقت میں جو ہے۔ اس کا خیال بھی نہیں کرتے۔ کچھ تو اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں، جس نے پیدا کیا ہے وہ ہر چیز کا ذمہ دار اور احاطہ کئے ہوئے ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

کسی بھی مقصد کے لئے اگر پیسوں کی ضرورت ہو گی تو ان شاءاللہ امید ہے کہ اس کا بندوبست ہو جائے گا اور شاید اپنی قرض میں دی ہوئی رقم کی واپسی ہو جائے، توکل پر رہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ اپنی نظر ضرور اتاریں اور حقوق العباد کے حوالے سے کسی مقام پر غلطی ہوئی ہے اس کی جس قدر مکمن ہو سکے، جلدی سے اصلاح کرلیں، تاکہ آنے والے دنوں کے مزے لئے جا سکیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ اولاد کے حوالے سے تھوڑے سے سنجیدہ ہو جائیں۔ ان کی نگرانی رکھیں، اب پیار سے کام لینے کی بجائے اپنا حق استعمال کریں، بعد کے پچھتاوے سے ایک بار ہی رو لینا بہتر رہے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جب بھی آپ پریشان ہوئے پردہ غیب سے آپ کی مدد ہوئی۔ اب بھی ایسا ہی معاملہ ہے۔ فکر نہ کریں۔ اللہ پاک کی مدد بس آنے والی ہے۔ وہ خود ہی فرماتا ہے کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ اپنے اندر سے ہر قسم کا لالچ نکال دیں۔ پھر دیکھیں کہ قسمت کس طرح مہربان ہوتی ہے۔ آج خود بخود ایک کام اپنے انجام کو ہوگا اور گھر میں خوشی کی خبر بھی آ سکتی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

کاروباری معاملات میں انشاءاللہ بہتری کی خبریں ہیں اور خراب معاملہ حیران کن طریقے سے ٹھیک ہو جائے گا۔ ایک اہم ضرورت بھی غیر متوقع انداز سے پوری ہونے کی امید ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -