ریٹائرڈ ملازمین کی گروپ انشورنس،چیف  سیکرٹری پنجاب کو دو ماہ میں فیصلہ کرنیکا حکم

ریٹائرڈ ملازمین کی گروپ انشورنس،چیف  سیکرٹری پنجاب کو دو ماہ میں فیصلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (خصو صی ر پو رٹر)  لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر نے جنوبی پنجاب کے مختلف محکموں سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی گروپ انشورنس نہ دینے سے متعلق حکومت پنجاب کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو دو ماہ (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین ڈی ایس پی چوہدری اشفاق گجر، سابق پروفیسر گورنمنٹ کالج لیہ عبدالحمید اعوان، ضلعدار محکمہ علامہ شبیر لغاری، پٹواریوں ریاض حسین اور محمد قاسم نے ادائیگی نہ ہونے پر درخواست دائر کی تھی جس میں انکے کونسل محمد عامر خان بھٹہ نے موقف اختیار کیا کیا کہ سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے گروپ انشورنس پریمیم رقم جاری کرنے کا حکم دیا تھا جو وہ تنخواہ سے کٹواتے ہیں مگر حکومت پنجاب صرف دوران ملازمت وفات پانے والوں کو یہ رقم ادا کر رہی ہے اور ریٹائرڈ ملازمین اس سے محروم ہیں انشورنس کے قوانین کے مطابق پالیسی میچور ہونے پر رقم حاصل کی جا سکتی ہے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں نے عدالت عظمی کے فیصلے کے مطابق عملدرآمد شروع کر دیا ہے لیکن حکومت پنجاب کی جانب سے لیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے۔
حکم