پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دو رخ ہے: سراج الحق 

پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دو رخ ہے: سراج الحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 تیمرگرہ (بیورورپورٹ) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر وسابق سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دور خ ہے،سٹیٹ بنک کی  خود مختاری سے ملکی معیشت براہ راست عالمی اداروں کے کنٹرو ل میں چلی گئی ہے، 11سو دن گزرنے کے باوجود حکومتی کارکردگی صر ف زبانی جمع خرچ تک محدود ہے،تمام شہریوں کو مفت کورونا ویکسین لگوانے کے لے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُ ٹھائے جا ئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیرلویر حیا ء سیری میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کیا اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شامل ہونے والے سینکڑوں افرا د کو امیر جماعت اسلامی  نے پارٹی ٹوپیاں پہنا ئی اور انہیں خوش آمدید کہا اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان،ضلعی امیر اعزازالملک افکاری،تحصیل امیر عمران الدین ایڈوکیٹ،سابق امیدورار صوبا ئی اسمبلی شاد نوا ز خان ودیگر پارٹی ذمہ دارن بھی موجود تھے،اپنے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ 11سودن گزرنے کے باوجود بھی پی ٹی آئی حکومت عوام کور یلیف دینے کا کو ئی منصوبہ شروع نہ کرسکی،عالمی اداروں کی جانب سے کورونا وبا ء سے نمٹنے کے لئے ار بوں ڈالر کورونا کی بجا ئے دیگر اخرابات پر صرف کئے گئے،دیگر ممالک سے ملنے والے مفت کورونا ویکسین اپنے شہریوں پر تین گنا قیمت پر فروخت نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام شہریوں کو مفت کورونا ویکسین لگوا ئے، کورونا کے سبب گزشتہ تعلیمی سال ضایع ہو گیا حکومت احتیاطی تدابیر کے سا تھ سرکاری و پرا ئیوٹ تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کر نے کی اجاز ت دے سراج الحق کاکہنا کہ سٹیٹ بنک کی خود مختاری سے ملک میں مہنگا ئی کا نیا سیلا ب آئیگا،انہوں نے کہا کہ متبادل قیادت صر ف جماعت اسلامی ہے جن کی قیادت آزادنہ فیصلے کررہی ہیں اس وقت جماعت اسلامی کے علاوی تمام سیاسی پارٹیوں کی قیادت نیب کو مطلوب ہے 

مزید :

صفحہ اول -