پنشن جاری کرنے کے فیصلے کیخلاف وفاق کی درخواست پر بشیر میمن کو نوٹس جاری ،جواب طلب 

 پنشن جاری کرنے کے فیصلے کیخلاف وفاق کی درخواست پر بشیر میمن کو نوٹس جاری ...
 پنشن جاری کرنے کے فیصلے کیخلاف وفاق کی درخواست پر بشیر میمن کو نوٹس جاری ،جواب طلب 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ڈی جی ایف آئی اے کی پنشن جاری کرنے کے فیصلے کیخلاف وفاق کی درخواست پر بشیر میمن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیاگیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی پنشن جاری کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،پنشن جاری کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاگیا،حکم نامے میں کہاگیاہے کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے مطابق بشیر میمن استعفیٰ کے بعد پنشن کے اہل نہیں،وفاق کی اپیل کے مطابق سنگل بینچ نے اہم قانونی نکات کو نظر انداز کیا،اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کرنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کردیاگیا، اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاق کی درخواست پر بشیر میمن کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا،جسٹس محسن اخترکیانی اورجسٹس فیاض احمد جندران نے کیس پر سماعت کا حکم جاری کیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -