پی ڈی ایم میں جمعیت علمااسلام کوٹشو کی طرح استعمال کیا گیا، حافظ حسین احمد

پی ڈی ایم میں جمعیت علمااسلام کوٹشو کی طرح استعمال کیا گیا، حافظ حسین احمد
پی ڈی ایم میں جمعیت علمااسلام کوٹشو کی طرح استعمال کیا گیا، حافظ حسین احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماءاسلام پاکستان کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان فوری طور پر جمعیت علماءاسلام پاکستان سے رجو ع کریں اور پارٹی کا دستور بحال کریں۔ جمعیت علماءاسلام پاکستان کو موروثی جماعت بنانے کی کوشش کیجا رہی ہے۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) میں جمعیت علماءاسلام کو ٹشو کی طر ح استعمال کیا گیا ہے۔
حافظ حسین احمد نے پشاورمیں رابطہ دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں کا ایک ہی سلوگن ہے کہ شفاف انتخابات ہوں، سیاسی جماعتیں پارٹی کے اندر انتخابات کی بات نہیں کرتیں، جے یوآئی کے تمام دھڑے ختم کرکے پارٹی میں انتخابات کروائیں جائیں۔مولانا فضل الرحمان کو صدارتی انتخاب لڑنے سے روکا گیا مگر انہوں نے نواز شریف کے کہنے پر الیکشن لڑا جس سے جماعت کے موقف کو نقصان پہنچا۔پی ڈی ایم بننے کے متعلق ہمارے خدشا ت تھے ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے پی ڈی ایم بننے سے پہلے آپس میں ٹی 20میچ کھیلا ، اتحادبننے کے بعد پیپلز پارٹی نے اپنی ساری باتیں منوائی ہیں، اس ساری تحریک میں جمعیت علماءاسلام کے کارکنا ن کو بھی استعمال کیا گیا اور مدارس کو بھی بدنام کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے سیاسی اتحاد کا شیرازہ بکھر چکا ہے ۔ موومنٹ میں شامل رہنماﺅں نے جس اسمبلی کودھاندلی زدہ کہا اسی سے یوسف رضا گیلانی کے لئے ووٹ لیا گیا۔ ہم اپنے بیانیے پر قائم ہیں کہ ملک سے سودی نظام کا خاتمہ ہو اور آئی ایم ایف کا بائیکاٹ کردیا جائے مگر عمران خان صاحب الیکشن سے قبل سودی نظام کے خاتمے اور آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کی بات کرتے تھے آج اقتدارمیں آ کر وہ اپنے بیانیے سے ہٹ چکے ہیں۔