عدالت کے احاطہ میں  خاتون نے سابق شوہر کی مدد سے موجودہ شوہر سے اپنی ہی بیٹی اغوا کروالی

عدالت کے احاطہ میں  خاتون نے سابق شوہر کی مدد سے موجودہ شوہر سے اپنی ہی بیٹی ...
عدالت کے احاطہ میں  خاتون نے سابق شوہر کی مدد سے موجودہ شوہر سے اپنی ہی بیٹی اغوا کروالی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )انویسٹی گیشن پولیس نے عدالت کے احاطہ سے اغوا ہونے والی بچی کو بازیاب کرواکر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے،بچی کو اس کے والد کے سپر د کردیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب آصف اور اسکی بیوی میں جھگڑا چل رہا ہے،چند روز قبل شعیب آصف اپنی بیٹی ثانیہ کی ملاقات عدالت کے اندر اپنی بیوی سے کروانے گیا تو اس کی بیوی نے اپنے سابقہ شوہر  آصف کی مدد سے اپنی ہی بیٹی کو اغو ا کرلیا۔پولیس نے شعیب آصف کی درخواست پر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔جس کے بعد ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ذوہیب نصرواللہ رانجھا کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن اسلامپورہ راشد محمود  کی سربراہی میں پولیس کی ٹیم تشکیل دی ،جس نے  کارروائی کرتے ہوئے سات سال کی مغوی بچی ثانیہ کو بحفاظت بازیاب کروا کر اس کے والد کے سپرد کر دیا گیا اور ملزم آصف کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -