چھوٹے سے شہر میں بڑی کارروائی، اربوں روپے کی انتہائی نقصان دہ چیز پکڑی گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور رینجرز نے میر پور خاص میں مشترکہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق رینجرز اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملزمان سے برآمد کی گئی منشیات کی مالیت بلیک مارکیٹ میں دو کروڑ 10 لاکھ ڈالر (سوا تین ارب روپے) ہے۔ ملزمان یہ منشیات دوسرے شہر میں منتقل کر رہے تھے۔ ملزموں کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔