حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے،اعجاز چوہدری

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے،اعجاز چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن آڑھتیاں مرکزی سبزی منڈی بادامی باغ کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں جاری مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران کو قابو میں میں لانے کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر فی الفور سخت ترین اقدامات کرے۔ بڑے مگر مچھ اور  منافع خور مافیا کو نکیل ڈالے بغیر مہنگائی کا پائیدار علاج ناممکن ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی غربت اور معاشی عدم استحکام کی بنیادی وجہ بے روزگاری اور کاروباری حالات کی غیرہموار اور غیر متوازن صورتحال ہے۔ حکومت بنیادی ضروریات زندگی میں عوام کو ریلیف دے اور اشیائے خوردونوش اور خام مال کی قیمتوں کو نیچے لے کر آئے۔