پیرا میڈیکل سٹاف کے عہدیداروں کی پرنسپل شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان سے ملاقات

پیرا میڈیکل سٹاف کے عہدیداروں کی پرنسپل شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی اور ضلعی عہدیداران کے وفد نے تنویر بھٹی اور محمد ارشد بٹ کی قیادت میں گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کے دورہ کے موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے مطالبات اور مسائل پر بات چیت کی گئی اور پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ سپیشل ورک چارج ملازمین کو ریگولر کرنے کے لئے ترجیجی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔جس پر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین تنویر بھٹی اور ضلعی صدر محمدارشد بٹ نے پرنسپل کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کروائی کہ سرکاری ہسپتالوں کی بہتری اور مریضوں کے علاج معالجہ میں پیرا میڈیکس نے ہمیشہ صف اول کا کردار اداکیا اور اس تسلسل کو جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر چودھری وسیم، ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری خالد اعمانوئیل، قاسم، ماجد، شہزاد گل، رفیق سہوترا، عابد علی او رحیم یار خان سے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران اسد علی، عبدالوہاب، ماجد حسین، تنویر احمد، عابد احمد و دیگر بھی موجود تھے۔

کیپشن