عمران خان کرپشن کنگز کو سیاسی انجام تک پہنچائیں گے، محمود الرشید

عمران خان کرپشن کنگز کو سیاسی انجام تک پہنچائیں گے، محمود الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی اپنی کرپشن بچانے کے لئے وزیراعظم  کے خلاف اکٹھی ہو گئی ہیں لیکن عمران خان تمام کرپشن کنگز کو سیاسی انجام تک پہنچائے گا۔ان سب لٹیروں کا خاتمہ عمران خان کے ہاتھوں لکھا ہے۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہو گی اور صرف چند دن میں ساری اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کو کوستی اور سر پیٹتی نظر آئیں گی۔ 

ماضی میں ایک دوسرے کے خون کی پیاسی سیاسی جماعتوں کے اپنے بڑوں کی کرپشن بچانے کے لئے اکٹھا ہونا ساری قوم حیرانی سے دیکھ رہی ہے - ایک دوسرے کی شکل نہ دیکھنے کے روادار سیاسی مخالفین اور کرپشن کنگز اپنی لوٹ مار بچانے کے لیے اکٹھا ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں لیکن یہ غیر فطری گٹھ جوڑ بہت  جلد اپنے سیاسی انجام تک پہنچنے والا ہے۔ میاں محمود الرشید نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن کی بلیک میلنگ اور دباؤ کو کسی خاطر میں نہ لانے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ھیں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے پچھلے 40سال سے ملک میں تماشہ لگا رکھا تھا۔اربوں روپوں کی لوٹ مار کے بعد یہ  پھر عوام کو جھانسہ دے کر اقتدار میں آجاتے تھے اور ایک دوسرے کی کرپشن پرپردہ ڈالتے تھے۔ ان کی کرپشن اور بدعنوانیوں کو پی ٹی آئی نے عوام کے سامنے آشکار کیا ہے۔