امن وامان کی صورتحال کنٹرول، ہنگامی حالات میں رینجرز طلب کر سکتے ہیں: بشارت راجہ 

امن وامان کی صورتحال کنٹرول، ہنگامی حالات میں رینجرز طلب کر سکتے ہیں: بشارت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(این این آئی)وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں اسلام آباد میں سیاسی جلسوں کے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری، آئی جی پنجا ب پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اور سنیئر افسروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے سیاسی جلسوں کے قافلوں کی سکیورٹی اور کسی ہنگامی صورتحا ل سے نمٹنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انتظامیہ اور پولیس شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ امن و امان کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے تاہم ہنگامی حالات میں رینجرز کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں پولیس، ضلعی افسروں اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کرنے جبکہ چھٹی پر گئے ملازمین کو فوری طور پر متعلقہ محکموں میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع کے ڈی پی اوز موبائل اینٹی رائٹ فورس کو متحرک کریں۔ تمام سیاسی جماعتوں کے دفاتر کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ وزیر قانون نے ہدایت کی کہ جلسوں کے روٹس پر قائم استقبالیہ کیمپوں پر بھی پولیس اہلکا ر وں کو تعینات کیا جائے۔ موثر ٹریفک پلان مرتب کرکے روٹس پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کریں۔ اجلاس میں راولپنڈی کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ضروری انتظاما ت یقینی بنا نے کی بھی منظوری دی گئی۔
بشارت راجہ

مزید :

صفحہ آخر -