خان صاحب عوام میں آ ئے تو مقبولیت  کا درست اندازہ ہوگا، جاوید لطیف 

خان صاحب عوام میں آ ئے تو مقبولیت  کا درست اندازہ ہوگا، جاوید لطیف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ  (ن) کے رہنما و چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان کے 14حکومتی ارکان سامنے آنے پر ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ اپنے بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ خان صاحب حکومت سے نکل کر عوام میں آ گئے تو اپنی مقبولیت کا درست اندازہ ہوگا، ابھی تو 14حکومتی ارکان سامنے آئے تو آپ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، تعداد آنے والے دنوں میں اس قدر بڑھ جانی ہے کہ آپ خود اقلیت میں رہ جائیں گے۔جاوید لطیف نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں ریلی سے آپکو اندازہ ہو جائے گا عوام میں کون مقبول ہے،انہوں نے کہا کہ آپ حکومت سے نکل کر پی ٹی آئی کے پکنک شوز کریں تو آپکو حقیقت حال کا علم ہو۔
 جاوید لطیف

مزید :

صفحہ آخر -