تحریک عدم اعتمادناکام بنانے کیلئے خون خرابہ کرانے کی سازش ہورہی ہے: پیپلز پارٹی 

تحریک عدم اعتمادناکام بنانے کیلئے خون خرابہ کرانے کی سازش ہورہی ہے: پیپلز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء سینیٹر پلوشہ خان اور روبینہ خالدنے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے اسلام آباد کی سڑکوں پر خون خرابہ کرانے کی سازش ہو رہی ہے،اس میں ملکی عناصر بھی ملوث ہونگے وفاقی وزرا ء کی جانب سے خودکش حملوں کی دھمکیاں آ رہی ہیں، جن ممالک سے تحریک انصاف کے لئے غیر ملکی فنڈنگ آئی وہیں سے 10 لاکھ لوگوں کالانے کا خرچہ بھی آرہا ہے،آپ کے پیچھے بھارت اور اسرائیل کی فنڈنگ ہے،مودی کو کشمیر دیتے وقت،آئی ایم ایف کے سامنے جھکتے وقت اور اسٹیٹ بنک آئی ایم ایف کے حوالے کرتے وقت آپ نے ایبسلوٹلی ناٹ کیوں نہیں کہا؟او آئی سی کے اعلامیے میں کشمیر اور فلسطین کا ذکر تک نہیں تھا،قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف چلائی جانیوالی ہرزہ سرائی کی مہم کی مذمت کرتے ہیں، جام عبد الکریم بجاڑ کی سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت ہو چکی ہے،وزیر داخلہ کی جانب سے گرفتاری کے احکامات عدالتی فیصلوں میں مداخلت ہوگی۔میڈیا کوارڈنیٹر نذیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ اسلام آباد کی سڑکوں پر خون خرابہ کرانے کی سازش ہو رہی ہے،اس دنگا فساد کروانے میں ملکی عناصر یا غیر ملکی عناصر ملوث ہونگے،تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے حکومتی ایماء پر سٹرکوں پر دنگا ہوگا تو سوالات اٹھیں گے۔وزیر داخلہ خود پنڈی سے ریلی کی قیادت کرینگے،حکومتی خرچے پر بینرز لگائے جا رہے ہیں پلوشہ خان نے کہا کہ آپ کی زبان خاتم البنین ؐکہتے وقت کیوں لڑکھراتی ہے؟ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھروں کے جھوٹے وعدے کرکے اب امر بالمعروف و نہی المنکر کی بات کر رہے ہوآپ نے تقریر میں ’چیری بلاسم‘کاذکر کیا یہ جوتوں کیلئے استعمال ہوتی ہے اب یہ چیری بلاسم آپ کے چہرے پر لگائی جائیگی تب آپکو پتہ چلے گا  سنیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ملک اسوقت خطر ناک دوراہے پر کھڑا ہے لاڈلے کا اب وقت ختم ہو چکا ہے، یہ اپنے ہی ارکان کو دھمکیاں دے رہے ہیں تمام تر حالات کا ذمہ دار وزیر داخلہ ہو گا،کے پی کے میں سیکورٹی کی صورتحال انتہائی خراب ہے،پشاور امام بارگاہ میں خودکش حملے میں متاثرین سے تعزیت کرنے کوئی نہیں گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کافی عرصہ قبل اپنے جلسہ کا اعلان کر رکھا ہے،حکومت نے تو ابھی جلسے کا اعلان کیا ہے۔
پیپلزپارٹی

مزید :

صفحہ آخر -