عمرہ ائرین کی تعداد بڑ ھتے ہی مکہ، مدینہ میں فائیو سٹار ہو ٹلزمالکان نے قیمتیں ڈبل کردیں 

عمرہ ائرین کی تعداد بڑ ھتے ہی مکہ، مدینہ میں فائیو سٹار ہو ٹلزمالکان نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(رپورٹ،میاں اشفاق انجم سے) عمرہ زائرین کی تعداد بڑھنے سے مکہ مدینہ فائیو سٹار ہوٹلز نے مانپلی قائم کر کے15مارچ سے27مارچ تک کمروں کی قیمتیں ڈبل کر دیں، رمضان المبارک کے لئے بھی مکہ مدینہ کی ہوٹلز انتظامیہ نے ہاؤس فل کے بورڈ، عمرہ زائرین کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا ہے، رہی سہی کسر پاکستان کے دو نمبر ایجنٹوں نے سعودی عمرہ پالیسی(پیکیج کے بغیر عمرہ ویزہ) نے دنیا کو پس پشت ڈالتے ہوئے دور کی عمارتوں کی بکنگ اور ٹرانسپورٹ ڈال کر صرف ویزہ نکالنا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان سے جانے والے درجنوں عمرہ زائرین مکہ مدینہ میں خوار ہو رہے ہیں۔سعودی حکومت نے اعلان کر رکھا ہے آن لائن ویزہ کیلئے ہوٹل+ٹرانسپورٹ کی فیس کی ایڈوانس ادائیگی اور کنفرم ٹکٹ کے بعد ویزہ نکلے گا،کم از کم پانچ دن کا ہوٹل ضروری ہے عمرہ ایجنٹوں کی طرف سے بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کے بعد سعودی وزارت الحج نے ہوٹل بکنگ کے بغیر کسی دوسری بلڈنگ یا ہوٹل میں رہنے والوں کو پکڑے جانے کی صورت میں اپنے ملک واپس بھیجنے سمیت پانچ سال کیلئے سعودیہ داخلہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی عمرہ کمپنیوں نے ر مضان عمرہ کے لئے ویزے جاری کرنیوالوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف عمرہ ویزہ لینے والوں کہ مکہ مدینہ کی مشکلات سے آگاہ کریں اور صرف ویزہ دو نمبر انداز میں نہ دیں۔روزنامہ”پاکستان“ کو معلوم ہوا ہے مکہ میں عمرہ کمپنیوں کا پرمٹ رکھنے والے عمرہ زائرین کو چیک نہیں کیا جا رہا عمرہ گراؤنڈ فلور پر ہو رہا ہے۔طواف اور نمازیں بیسمنٹ اور فسٹ سیکنڈ فلور پر ادا کی جا سکتی ہیں عمرہ کیلئے ایپ مشروط ہے۔حجر اسود،حطیم اور خانہ کعبہ کو ہاتھ لگانے پر پابندی برقرار ہے۔مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر سلام کرنے کے لئے پرمٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ البتہ ریاض الجنہ میں حاضری کیلئے ایپ مشروط ہے۔معلوم ہوا ہے ہوٹلز کی مانپلی کی وجہ60 فیصد ہوٹل کا بند ہونا ہے جو دوسال سے زائد عرصہ سے کورونا کی وجہ سے بند ہیں اب آہستہ عملاً واپس آ رہا ہے اجازت نامے حاصل کر کے ہوٹلز بلڈنگز کھول رہے ہیں۔30رمضان تک مزید40 فیصد بلڈنگز کھولنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
عمرہ زائرین

مزید :

صفحہ آخر -